• news

رائے ونڈ: گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین میں شہدا مال روڈ کیلئے فاتحہ خوانی

رائے ونڈ (نامہ نگار) ایم پی اے چودھری گلزار گجر ،اسسٹنٹ کمشنر علی شہزاد ،ڈی ایس پی فتح کاہلوں ،چیف کوآرڈی نیٹر چودھری جاوید اقبال گجر نے گورنمنٹ پوسٹ گریجوئٹ کالج برائے خواتین میں پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی کیساتھ سانحہ مال روڈ کے شہداء پولیس افسروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شمعیں روشن کرکے ایک منٹ کی خاموشی اختیارکی جس کے بعد فاتحہ خوانی کی گئی،اس موقع پر شہداء کے ایصال ثواب کیلئے حمد وثناء اور نعت خوانی بھی ہوئی، ایم پی اے چودھری گلزار احمد گجر نے کہا کہ ڈی آئی جی ٹریفک پولیس کیپٹن احمد مبین اور ایس ایس پی زاہد گوندل نے پیشہ وارانہ کارکردگی کی بناء پر اپنے محکمہ کا نام اونچا کیا۔ پرنسپل ڈاکٹر راشدہ قریشی نے کہا کہ پاکستان دنیا بھر میں دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہونے والا ملک ہے ، پاکستان کی بنیادوں میں کلمہ طیبہ کا نعرہ لگاتے ہوئے شہید ہونے والوں کا لہو شامل ہے 5 مارچ کو پاکستان میں پریمئر کرکٹ لیگ کا انعقاد دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے منہ پر طمانچہ ہے

ای پیپر-دی نیشن