رائل کالج آف سرجنز ایڈنبرا اور سی پی ایس پی کے درمیان باہمی تعاون پر تبادلہ خیال
لاہور(نیوزرپورٹر)رائل کالج آف سرجنز ایڈنبرا کے صدر پروفیسر مائیکل جون کا کالج آف فزیشنز اینڈ سرجنز پاکستان کی کونسل سے ملاقات کے دوران دونوں کالجز کے درمیان باہمی تعاون کے سلسلہ میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا ۔انہوں نے سی پی ایس پی کے مختلف شعبہ جات بشمول شعبہ امتحان،ایڈوانس سکل اور میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا دورہ کیا اور جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیا اور کالج کے نظام تربیت ،مانیٹرینگ اور ریذیڈنسی پروگرام کو معیاری قرار دیا ۔اس موقع پر صدر سی پی ایس پی پروفیسر ظفراللہ چوہدری نے رائل کالج آف سرجنزایڈنبرا کے فیلوز کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا۔