اساتذہ کا انکم ٹیکس کی مد میں چھوٹ بحال کرنے کا مطالبہ
لاہور(لیڈی رپورٹر): فیڈریشن آف آل پاکستان یونیورسٹیز اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن (فپواسا)نے مطالبہ کیا ہے کہ اساتذ ہ کو انکم ٹیکس کی مد میں چھوٹ بحال کی جائے۔ فیڈریشن کے جنرل سیکرٹری پروفیسر ڈاکٹر محبوب حسین، پنجاب چیپٹر کے صدر ڈاکٹر سہیل آفتاب نے موجودہ حکومت نے تین سال پہلے اساتذہ کو انکم ٹیکس کی مد میں ملنے والی 75فیصد چھوٹ کو ختم کر کے 40فی صد کر دیا تھا لہذا اسے پرانی شرح پر فوری بحال کیا جائے۔