• news

پاکستان آگہی پروگرام‘ مقامی سکولوں کے اساتذہ اور طلبہ کا ایوان کارکنان تحریک پاکستان اور ایوان قائد کا دورہ

لاہور(خصوصی رپورٹر)گورنمنٹ گرلز ہائر سیکنڈری سکول عمر بلاک علامہ اقبال ٹائون کی طالبات نے نظریۂ پاکستان ٹرسٹ کے پاکستان آگہی پروگرام کے سلسلہ میں ایوانِ کارکنانِ تحریکِ پاکستان شاہراہِ قائداعظمؒاور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ملتان روڈ چوہنگ کے طلباء اور اساتذۂ کرام نے ایوانِ قائداعظمؒجوہر ٹائون کا مطالعاتی دورہ کیا اور تحریک پاکستان کی تصویری گیلریز بھی دیکھیں۔ دریں اثناء موبائل نظریاتی تعلیمی یونٹس نے ایکٹما کالج‘پیکوروڈ گورنمنٹ شاہ حسین کالج ٹائون شپ‘لاہور کینٹ پبلک ہائی سکول گرلز ونگ عارف جان روڈگورنمنٹ بوائز پرائمری سکول‘ جاوید نگر کوٹ عبدالمالک اُم حبیبہ سکول جاوید نگر کوٹ عبدالمالک کا وزٹ کیا۔

ای پیپر-دی نیشن