• news

شرجیل ‘خالد کا مشکوک شخص سے ملنے کا اعتراف‘سپاٹ فکسنگ سے انکار

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ میں مبینہ طور پر سپاٹ فکسنگ میں ملوث قومی کرکٹرز شرجیل خان اور خالد لطیف نے مشکوک شخصیت سے ملنے کا اعتراف کر لیا ہے لیکن سپاٹ فکسنگ نہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔خالد لطیف نے موقف اپنایا کہ قومی ٹیم کے اوپنر ناصر جمشید کی معرفت سے اس شخص سے ملے جبکہ شرجیل اور مجھے اس کے بکی ہونے کا علم نہیں تھا۔جب اس شخص نے فکسنگ کی آفر کی تو ہم اٹھ کر چلے گئے اور اس بات کا اعتراف کرتے ہیں کہ بورڈ حکام کو اس ملاقات کا نہ بتانا غلطی تھی لیکن ہم نے فکسنگ نہیں کی۔شرجیل خان نے بھی اپنے موقف میں فکسنگ کے الزام سے انکار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی ایسا کام نہیں کیا جس سے ملک کی بدنامی ہو ‘چند دنوں میں سب کچھ واضح ہو جائےگا۔ پی سی بی نے بیانات دینے سے روک رکھا ہے ۔

ای پیپر-دی نیشن