• news

کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل نیلامی کو ٹیسٹ کرکٹ کے چہرے پر ایک اور طمانچہ قرار دےدیا

دبئی (نمائندہ سپورٹس)انگلینڈ کے سابق بیٹسمین کیون پیٹرسن نے آئی پی ایل نیلامی کو ٹیسٹ کرکٹ کے چہرے پر ایک اور طمانچہ قرار دےدیا ۔ نیلامی میں انگلینڈ کے بین سٹوکس اور ٹیمل ملز کو1.7 ملین پاﺅنڈ اور1.4 ملین پاﺅنڈ میں بالترتیب رائزنگ پونے سپر جائنٹس اور رائل چیلنجرز بنگلور نے خریدا تھا۔ ملز صرف ٹونٹی 20 ہی کھیلتے ہیں۔کیون پیٹرسن نے کہاکہ ایک ٹونٹی 20 سپیشلسٹ انگلینڈ کی موجودہ ٹیم کا سب سے امیر ترین کرکٹر بن گیا، ٹیسٹ کرکٹ پس منظر میں چلی گئی، آئی سی سی کو اسے بچانے کیلئے فوری طور پر سامنے آنے کی ضرورت ہے۔

ای پیپر-دی نیشن