بلوچستان نیشنل پارٹی نے مردم شماری کرانے کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی
اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)سپریم کورٹ نے مردم شماری کرانے کے فیصلے کے خلاف بلوچستان نیشنل پارٹی کی نظر ثانی اپیل واپس لیے جانے کی بنےاد پر نمٹادی ہے۔ جسٹس امیر حانی مسلم کی سربراہی میں جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس مظہر عالم پر مشتمل تین رکنی بنچ نے بی این پی کے نمائندہ آغاحسن بلوچ شمارےات اسلام آبادکیس کی سماعت کی تو درخواست گزار نے موقف اختےار کےا کہ سپریم کورٹ نے پندرہ مارچ 2017 سے کرنے کافیصلہ دےا ہے مگر تشویس کی بات ہے کہ بلوچستان میں بڑی تعداد میں افغانی باشندے موجود ہیں جنہیں مبینہ ملی بھگت سے انتخابات میں بطور ووٹر استعمال کےا جائے گا انہیں روکنے کے لیئے فاضل عدالت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے حکم جاری کرے ۔ جسٹس امیر حانی مسلم نے کہا کہ عدالت نے مردم شماری کرانے کا حکم دےاعدالتی فیصلہ پر نظر ثانی کا کوئی جواز نہیں بنتااگر کسی کو مردم شماری کے طریقہ کار پر اعتراض ہے تو وہ ادارہ شمارےات سے رجوع کرے، جسٹس قاضی فائز نے کہا کہ افغانی باشندوں کا مردم شماری سے کوئی تعلق نہیں،عدالت نے مردم شماری کرانے کا حکم دےا کیسے کرانی ہے یہ نہیں کہا گےا،عدالت نے قرار دےا کہ وہ درخواست خارج کرے گی جس پر درخواست گزار نے کہا کہ وہ خارج نہ کریں وہ اپنے درخواست واپس لے لیتے ہیں۔
بی این پی