مودی ٹرمپ کے جڑواں بھائی جیسے ہیں کوئی نہیں جانتا کب کیا کرینگے: لالو پرساد
رائے بریلی(آن لائن) بھارتی ریاست بہار کے سابق وزیراعلیٰ لالو پرساد یادو نے کہا ہے کہ اترپردیش اسمبلی انتخابات میں بی جے پی کی شکست کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اپنی چمک، دمک اور رعب دبدبہ سے محروم ہوجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مودی دعوی کر رہے ہیں کہ وہ اترپردیش کے لے پالک بیٹے ہیں۔ لالو نے کہاکہ مودی دراصل امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے جڑواں بھائی جیسے نظر آتے ہیں اور کوئی نہیں جانتا کہ وہ کب کیا کریں گے۔
لالو پرساد