بھارتی حکومت نے 32 سال سے کوٹ لکھپت جیل میں بند اپنے ”معصوم“ جاسوس کی رہائی کیلئے کوششیں شروع کردیں
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارتی حکومت نے کوٹ لکھپت جیل میں بند جاسوس کو ”معصوم شہری“ قرار دیکر اسکی رہائی کیلئے کوششیں شروع کر دیں۔ 32 سال سے قید اس جاسوس کی کہانی ایک ویب سائٹ پر شائع ہونے کے بعد بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمشن سے اس شخص کی رپورٹ طلب کر لی۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ ”سنگھ“ نامی یہ جاسوس ایک کسان تھا جو بھینسیں چراتے ہوئے 1985ءمیں سرحد پار کر کے پاکستان میں داخل ہوا جسے رینجرز نے پکڑ لیا۔
بھارت/ جاسوس