پی اے سی کمیٹی روم میں چوہوں نے سا¶نڈ سسٹم ناکارہ بنا دیا، اجلاس تاخیر کا شکار
اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) پارلیمنٹ لاجز کے بعد پارلیمنٹ ہا¶س کے مختلف کمیٹی روم میں چوہے پہنچ گئے ہیں چوہوں کی وجہ سے پارلیمنٹ کی مشترکہ پبلک اکا¶نٹس کمیٹی کا اجلاس 30 منٹ تک تاخیر کا شکار رہا‘ چوہوں نے پارلیمنٹ ہا¶س کے کمیٹی روم نمبر2 جہاں پی اے سی کا اجلاس ہوتا ہے اس روم کا سا¶نڈ سسٹم ناکارہ بنا دیا‘ چوہوں نے مائیک کی تاروںکو کاٹ دیا جس کی وجہ سے پی اے سی کی کارروائی کی ریکارڈنگ کا کام متاثر ہو گیا جس پر کمیٹی کی ممبر شیری رحمان نے کہا کہ یہ قابل افسوس عمل ہے اور باعث شرمندگی ہے کہ پارلیمنٹ ہا¶س میں چوہے موجود ہیں اور انتظامیہ ان کے خلاف کچھ نہیں کر رہی ہے جس پر سینیٹر اعظم سواتی نے کہا کہ وفاق چوہوں کے خاتمہ کیلئے کے پی کے سے امداد حاصل کر سکتا ہے 30 منٹ کے بعد کمیٹی روم نمبر2 کا سا¶نڈ سسٹم عارضی طورپر بحال کردیا گیا۔
چوہے