راجن پور: فراری کمانڈر کفیل مینگل نے 14 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دیئے، ایک خاتون بھی شامل، بھارت ہتھیار فراہم کر رہا ہے: سرغنہ
راجن پور(صباح نیوز)راجن پور میں فراری کمانڈر کفیل مینگل نے 14 ساتھیوں سمیت ہتھیار ڈال دئیے جن میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق فراری کمانڈر اور اسکے ساتھیوں نے قومی دھارے اور ملک اوربلوچستان کی ترقی میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا اور پاکستان سے وفاداری کا حلف بھی اٹھایا۔ فراریوں کے سرغنہ نے دعویٰ کیا کہ بھارت انہیں ہتھیار فراہم کر رہا ہے۔ ہتھیار ڈالنے والے فراریوں کا تعلق کالعدم بی آر اے سے تھا۔
فراری