• news

اسلام آباد ہائیکورٹ کا تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال پر نوٹس ڈی جی نارکوٹکس طلب

اسلام آباد (آن لائن+ وقائع نگار) نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کا معاملہ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈی جی نارکوٹکس کو طلب کر لیا۔ وفاقی دارالحکومت کے نجی و سرکاری تعلیمی اداروں میں منشیات کے استعمال کے معاملے کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کی، فریقین کے جواب جمع نہ کرانے پرعدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے جواب دینے کےلئے ڈی جی نارکوٹکس کو طلب کر لیا، حکومت کی جانب سے سٹیڈ نگ کونسل عبدالخالق عدالت میں پیش ہوئے، واضح رہے کہ عدالت نے سیکرٹری کیڈ، داخلہ، آئی جی اسلام آباد سے دس میں رپورٹ طلب کی تھی، عدالت نے ڈی جی نارکوٹکس کو اگلی سماعت پر جواب دینے کا حکم جاری کرتے ہوئے سماعت غیر معینہ مدت کےلئے ملتوی کر دی۔

ڈی جی طلب

ای پیپر-دی نیشن