ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کیلئے 25 ملین ڈالر مختص کرنے کی منظوری
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدارت میں نیشنل ڈیزاسٹر رسک مینجمنٹ فنڈ کے لئے 25 ملین ڈالر فنڈ مختص کرنے کی منظوری دیدی۔ یہ فنڈ اقتصادی امور ڈویژن کے تحت قائم کیا گیا تھا اور اسکا مقصد قدرتی آفات کے مقابلہ کی صلاحیت کو بہتر بنانا ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بنک نے بھی فنڈ کیلئے 1.2 بلین ڈالر بطور قرض فراہم کرنے کا عندیہ دیا ہے۔ دسمبر 2016ءمیں اقتصادی امور ڈویژن اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے 200 ملین ڈالر فراہم کرنے کا معاہدہ پر دستخط کئے تھے۔ ای سی سی نے ٹرانسمیشن پالیسی 2015ءکے تحت ٹرانسمیشن لائن پراجیکٹ کے ڈیویڈنڈ کو ودھ ہولڈنگ ٹیکس سے استثنیٰ دینے کی بھی منظوری دیدی۔ ای سی سی نے پاکستان ٹیکسٹائل سٹی پراجیکٹ کو ختم کرنے کے عمل میں سہولت دینے کیلئے حکومت پاکستان کے مساویانہ شیئر کے طورپر 12 ملین روپے کی فراہمی کی بھی منظوری دیدی۔ دریں اثناءاسحاق ڈار سے عالمی بنک کے کنٹری ڈائریکٹر نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی۔ عالمی بنک کے سابق نائب صدر شاہد جاوید برکی بھی ملاقات میں موجود تھے۔ ملاقات میں پاکستان میں اعداد و شمار جمع کرنے کے طریقہ کار کے بارے میں بات چیت کی گئی۔
منظوری