• news

شیخوپورہ‘ لاہور روڈ پر فیکٹری میں آگ سے جھلسنے والے مزید4 مزدور ہلاک

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی )لاہور روڈ پر محکمہ لیبر اور محکمہ انڈسٹریز کے بعض افسروں کی ملی بھگت سے سکیورٹی کے ناقص انتظامات کیساتھ چلنے والی سٹیل ملز میں دھماکے کے ساتھ لگنے والی آگ سے جھلسنے والے مزید چار مزدور جان کی بازی ہار گئے ہیں جس کے بعد اس سانحہ میں مرنےوالے مزدوروں کی تعداد 16ہوگئی ہے جبکہ چار مزدور موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں اور ایک مریض کو مرہم پٹی کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اس سانحہ کی تحقیقات کیلئے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ کلکٹر ریونیو راﺅ ریاض اعجاز خان چوہان کی سربراہی میں بنائی جانیوالی کمیٹی میں تحقیقات کے سلسلہ میں یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے ماہرین پروفیسروں کی خدمات بھی حاصل کرلی ہیں اور اگلے دو روز کے دوران اس سانحہ کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو بھیجے جانے کی توقع ہے اس ضمن میں ایسے افسروں کے نام بھی سامنے آگئے ہیں جو بھاری رقوم کے عوض صنعتی اداروں کی فرضی انسپکشن رپورٹس تیار کرتے ہیں اور بوائلر ز کے بارے میں بھی فنی رپورٹس ملی بھگت سے مرتب کی جاتی ہیں، دریں اثناءورکرز ویلفیئر یونین اور مزدور یونین کے نائب صدر حسنین سرور ، سیکرٹری جنرل غلام رسول اورمزدور رہنماﺅں محمد اعجاز، ملک ذبیح اللہ، جاوید شریف کی قیادت میں سینکڑو ں مزدوروں نے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ آگ سے متاثرہ شعبہ کے علاوہ تمام فیکٹری کو ڈی سیل کردیا جائے تاکہ سینکڑوں مزدور بیرروزگاری سے محفوظ رہیں۔
4مزدور ہلاک

ای پیپر-دی نیشن