نئی دہلی: طالعلم رہنما عمر خالد کی آمد کیخلاف بی جے پی طلبا تنظیم کے غنڈوں کا کالج میں ہنگامہ، اساتذہ کو بھی پیٹ ڈالا، 24 زخمی
نئی دہلی (نیوز ڈیسک) نئی دہلی کے پوش تعلیمی ادارے رامجس کالج میں انتہا پسند اور بی جے پی کی بغل بچہ طلبہ تنظیم اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد کے غنڈوں نے جواہر لعل نہرو یونیورسٹی کے دبنگ طالب علم رہنما عمر خالد اور انکی ساتھی شہلا راشد کی سیمینار میں خطاب کیلئے آمد پر ہنگامہ کھڑا کر دیا۔ توڑ پھوڑ اور مار پیٹ کی جس سے 24 سے زائد افراد زخمی ہو گئے۔ ان میں اساتذہ، پولیس اہلکار اور طالب علم بھی شامل ہیں۔ پولیس بی جے پی طلبہ تنظیم کے غنڈوں پر قابو پانے میں مکمل ناکام رہی۔ اے بی وی پی کے غنڈے مسئلہ کشمیر کے حوالے سے بیانات دینے اور غداری کے مقدمہ کا سامنا کرنیوالے عمر خالد کیخلاف غدار غدار واپس جا¶ کے نعرے لگا رہے تھے تاہم عمر خالد اور شہلا کے آنے سے قبل ہی کالج انتظامیہ نے غنڈوں کے دبا¶ پر سیمینار منسوخ کر دیا۔
نئی دہلی ہنگامہ