• news

ائر لنک کمیونی کیشن کے چیف ایگزیکٹو ریسٹورنٹ کے مالک معظم پراچہ بھی جاں بحق، جنازہ اٹھانے پر ہر آنکھ اشکبار واربرٹن کے پادری کا بیٹا بھی چل بسا

لاہور/ واربرٹن (سٹاف رپورٹر+ لیڈی رپورٹر+ نامہ نگار) لاہور ڈیفنس میں ہونیوالے دھماکے میں ایئرلنک کمیونیکیشن کے چیف ایگزیکٹوآفیسر معظم حیات پراچہ، ایریا منیجر اور ایک ملازم جاوید اقبال بھی جاں بحق ہونےوالوں مےں شامل ہےں۔ دھماکے سے 10منٹ قبل ہی معظم حیات پراچہ کے بھائی مظفر پراچہ وہاں سے نکلے۔ ایئرلنک کمیونیکیشن پاکستان میں ہواوے اور سام سنگ موبائلز کی ڈسٹری بیوٹر ہے اور اپنی کمپنی کے سی ای او کے جاں بحق کی تصدیق کرتے ہوئے ترجمان نے معظم حیات کے جاں بحق ہونے کو کمیونیکیشن انڈسٹری کیلئے بڑا نقصان قراردیا ہے۔ معظم حیات پراچہ اس ریسٹورنٹ کے مالک تھے۔ لیڈی رپورٹر کے مطابق ڈیفنس زیڈبلاک مارکیٹ دھماکے میں شہید ہونے والے سی ای اوائرلنک معظم حیات پراچہ کاجنازہ جب انکی رہائشگاہ واقع ماڈل ٹاو¿ن سے اٹھایا گیا تو ہر آنکھ اشکبار ہو گئی۔ چاروں بیٹیاں، اہلیہ صالحہ پراچہ و دیگر عزیز و اقارب خواتین شدت غم سے نڈھال ہو گئیں۔ تعزیت کیلئے آنے والی خواتین سے بیوہ صالحہ پراچہ کہتی رہیں میرا ہنستا بستا گھر اجڑ گیا، میری بیٹیاںباپ کے شفیق سائے سے محروم ہوگئیں۔ دوسری جانب جاں بحق کے بھائی مظفرپراچہ اور والد اسلم حیات پراچہ کا کہنا تھا کہ جوان بیٹوںاوربھائیوںکے لاشے وصول کرنا آسان نہیں ہوتا، آخرکب تک ہمارے لوگ اسی طرح دہشتگردی کا شکار ہوتے رہیںگے؟ واربرٹن سے نامہ نگار کے مطابق ڈیفنس دھماکہ میں جاں بحق ہونے والوں میں چک 575 واربرٹن کا رہائشی 24 سال کا نوجوان بھی شامل ہے۔ بتایا گیا ہے چک 575 واربرٹن کے پادری منیر گل کا بیٹا رچرڈ منیر لاہور میں ایک ہوٹل پر بطور مینیجر عرصہ کئی سال سے کام کر رہا تھا جو دھماکہ میں موقع پر دم توڑ گیا۔ اس کی نعش پوسٹ مارٹم کے بعد واربرٹن روانہ کر دی گئی ہے۔ دھماکہ میں رچرڈ منیر کے مرنے کی اطلاع ملتے ہی واربرٹن گاﺅں میں مسیحی برادری میں کہرام مچ گیا۔ لوگ منیر پادری کے چرچ کے باہر بڑی تعداد میں جمع ہو گئے اور چیخ و پکار شروع کر دی۔

ای پیپر-دی نیشن