سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر کے نام سے جعلی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں، ہم واٹس ایپ کے ذریعے معلومات نہیں بھیجتے: ترجمان پاک فوج
راولپنڈی (آئی این پی) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر کے نام سے جعلی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں، ہماری طرف سے کوئی بھی معلومات واٹس ایپ کے ذریعے نہیں بھیجی جاتی ۔ جمعرات کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سوشل میڈیا پر آئی ایس پی آر کے نام سے جعلی پیغامات بھیجے جا رہے ہیں۔ ان پیغامات میں خطرات اور ایمرجنسی نمبرز سے متعلق غلط معلومات دی جا رہی ہیں۔ آئی ایس پی آر اپنی ویب سائٹ، فیس بک اور ٹوئٹر کے سرکاری اکائونٹ سے معلومات بھیجتا ہے۔ کوئی بھی معلومات واٹس ایپ کے ذریعے نہیں بھیجی جاتی۔ کوئی بھی معلومات کو آگے پھیلانے سے پہلے آئی ایس پی آر کی ویب سائٹ، ٹوئٹر یا فیس بک اکائونٹ سے تصدیق کی جائے۔