دہشت گردی کے خلاف نئے قوانین بنانے کی ضرورت ہے: ایاز پلیجو
کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سربراہ قومی عوامی تحریک ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف نئے قوانین مرتب کرنے کی ضرورت ہے۔ ملک میں بہتری لانے کیلئے دوسروں کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے۔ افغانستان ’’را‘‘ کا ایجنٹ بنا ہوا ہے۔ دہشت گردی کے خلاف مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔ بھٹو نے ادھر تم ادھر ہم کا نعرہ لگایا۔ طالبان پیپلز پارٹی نے بنائے، نصیراللہ بابر نے بنیاد ڈالی جب کہ پیپلزپارٹی کے دوست کہتے ہیں ہم انتہا پسندوں سے لڑ رہے ہیں۔ کرپشن اور دہشت گردی کے خلاف لائحہ عمل بنانا ہو گا۔