• news

لاہور ہائیکورٹ: ضمانت منسوخ ہونے پر ملزم عدالت سے فرار، پولیس کا وکلاء پر معاونت کا الزام

لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائیکورٹ سے ضمانت منسوح ہونے پر جھگڑے مار کٹائی کے مقدمے کا ملزم فرار ہو گیا۔ پولیس نے وکلاء کو ملزم کے فرار کا ذمہ دار قرار دے دیا۔ ملزم کے وکلاء اور پولیس میں ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ ملزم ذکا اشرف نے عدالت کو بتایا کہ اس کے خلاف تھانہ صدر منڈی بہائو الدین میں جھگڑے اور مار کٹائی کا بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا ہے لہذا ضمانت منظور کی جائے۔ مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزم نے لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے نہ صرف اسے تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ اس کے بال بھی کاٹ ڈالے جس پر فاضل عدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کر دی۔ تاہم کمرہ عدالت سے باہر نکلتے ہی ملزم کے وکلاء نے اسے فرار کرانے کی کوشش کی تو پولیس اہلکار اور وکلاء آپس میں الجھ پڑے جبکہ ملزم فرار ہو گیا۔

ای پیپر-دی نیشن