وہاڑی: سنگدل باپ نے 3 ماہ کی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا
وہاڑی (نوائے وقت رپورٹ) وہاڑی میں سنگدل باپ نے اپنی تین ماہ کی بیٹی کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق ملزم کی بیوی کا کہنا ہے کہ بیٹی کی پیدائش کے بعد شوہر نے جینا مشکل کر رکھا تھا۔ بچی بیمار تھی، شوہر عمیر نے ہسپتال لے جانے کی ضد کی۔ ہسپتال کی بجائے ملزم نے راستے میں بچی پر فائرنگ کر دی۔ شوہر نے واقعہ کو اتفاقیہ قرار دیکر مقدمہ درج کرادیا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کیا جائے‘ لیکن عدالتی احکامات کے باوجود ملزم آزاد گھوم رہا ہے۔