نقل و حمل اور مواصلات کے شعبوں میں بہتری آئی
محمد الیاس چدھڑ
پاکستان کے بعد آزاد ہونے والے ملکوں نے اپنی اپنی قوم کو خوشحال زندگی اور پر کشش سہولتیں دیں اور اپنے اپنے ملکوں کو معاشی طور پر اتنا مضبوط کر دیا کہ ان کے آنے والی نسلیں مضبوط معاشی نظام سے استفادہ حاصل کر سکتی ہیں، اور ہم اپنی قوم کو مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دے پائے ، مہنگائی کا دیو پاکستانی قوم کے سارے اثاثے نگل گیا آج پاکستان قوم پیٹ کی آگ بجھانے کے لئے سب کچھ فروخت کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ اپنے لخت جگر بیچنے پر مجبور ہوئے سیاستدانوں حکمرانوں کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی بات آج کی نہیں ہے بات نصف صدی پر محیط ہے کہ وہی خاندان وہی چہرے وہی نعرے وہی وعدے جیتنے کے بعد کوئی پوچھتا ہی نہیں پوچھے گا کیا وہ تو خود بیس بیس سکیورٹی گارڈ کے ساتھ گھومتا ہے لیکن قوم کی کوئی حفظ فرامان نہیں ہے آخر کیوں؟ جہالت سے نکل کر ہم قوم کو نئی روشنیوں کی طرف لے کر جائیں قوم بے چاری بے یار و مدد گار ہے۔ یہ کیسے لوگ ہیں جن کی حرص اور دولت اکٹھا کرنے کی پیاس نہیں بجھتی سیاستدانوں کے بچے بڑے عہدوں اور غریب کا انتہائی لائق بچہ نوکری کے لئے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہا ہے کیا کوئی بتائے گا کہ پاکستان کس کا ہے ایک دن ان حساب کتاب ہوگا جنہوں نے جنت نظیر پاکستان کو مسائلستان بنا دیا ہے۔ آج ملک پانی بجلی گیس روز مرہ کی ضروریات پوری کرنے سے قاصر ہے، ہمارا ملک پاکستان زرخیز زمینوں کا ملک ہے اور ہم غذائی اجناس کی قلت اور بھوک مٹانے کے لئے غیروں سے بھیک مانگتے ہیں آخر کیوں؟ اور کب تک ایسا ہوتا رہے گا، ہمارے پاس اتنی زرخیز زمین ہے اور دنیا کا سب سے بہترین پانی کا نہری نظام ہے اور ہماری زمین سونا اگلتی ہیں کسان دن رات محنت کر کے ملک اور قوم کی خدمت کرتے ہیں تا کہ غذائی اجناس بر وقت منڈیوں میں پہنچ سکے کسانوں کی محنت بھی رنگ لاتی ہے لیکن پھر کیا ہوتا ہے منڈیوں میں یہ تو ذخیرہ اندوز ہی بتا سکتے ہیں یہ مافیا ان غذائی اجناس کو مہنگے داموں دوسرے ملکوں کو فروخت کر کے اپنی جیبیں بھر لیتے ہیں اور عوام بیچاری پھر فاقوں پر مجبور ہوتی ہے ورنہ اتنا زرخیز ملک اور غذائی اجناس درآمد کروائے بہت عجیب بات ہے ہم کتنے محتاج ہیں کہ ہمارے پاس یعنی قوم کے پاس کچھ نہیں سب کچھ تو ان کے پاس ہے جو لوگ ملک پر قابض ہیں وہ اقتدار میں ہوں یا نہ ہوں۔ موجودہ حکومت قدرے پہلی حکومتوں سے ملک کو بہتری کی طرف لا رہی ہے میاں محمد نواز شریف وزیر اعظم پاکستان نے بہتری کی طرف انقلابی سفر شروع کر دیا ہے اور تمام کرپٹ اداروں سے ان لوگوں کو نکال کر گھروں میں جانا ہو گا تا کہ نوجوان نسل کو آگے لایا جائے جن کے پاس جوش جذبہ حب الوطنی ایمان کچھ کر گزرنے کا جنون اور یہ نوجوان پاکستان کو اقتصادی بلندیوں پر لے کر جائیں گے تا کہ عوام خوشحال ہو سکے اور ملک ترقی یافتہ ملکوں کی صف میں کھڑا ہو سکے۔ آج ہم جن معاشی پستیوں میں گھرے ہوئے ہیں وہاں سے نکلنا بہت مشکل ہے، بلندیوں کی طرف آنے کے لئے میاں صاحب کو بہت محنت کرنا ہو گی کیونکہ میاں نواز شریف کی حکومت جب بھی آئی اس نے نیا دور اور نئے تقاضے والے فارمولے پر کام کیا ہے۔ قوم اور ملک اور ملکی دفاع اور سرحدوں کی سلامتی کے لئے بہت کچھ کیااور مزید کرنا ہوگا ۔ اس دفعہ نواز شریف کی حکومت نے پہلی حکومتوں سے قدرے بہتری کی طرف قدم بڑھایا ہے۔ اداروں کو مضبوط کیا کرپشن پر قابو پایا روز گار کی فراہمی کو100%یقینی بنایا پڑھے لکھے اور فنی طبقہ کو فوری طور پر ملازمت دینے کا اہتمام کیا گیا پاکستان میں نقل و حمل اور مواصلات کے نظام کو بہترین کر کے پورے پاکستان کو اک تسبیح میں پرو دیا ہے اب آپ پاکستان کے کسی کونے میں بھی جائیں تو جلدی اپنی منزل مقصود پر پہنچ سکتے ہو کیونکہ اب نواز شریف کی حکومت نے سفری سہولتوں کو اور آسان کر دیا ہے اب ہماری رسائی کوہ ہمالیہ کی چوٹیوں تک ہے کیونکہ پہلی حکومتوں کی نسبت نواز شریف کی حکومت نے پورے پاکستان میں سڑکوں کا جال بچھا دیا ہے اور انٹر نیٹ کے ذریعے پورے پاکستان میں رابطوں کو لمحوں میں بدل دیا ہے۔ سکول ہسپتال قانون امن و امان اداروں کو کمپیوٹرائزڈ اور اس کی وجہ سے نا اہل لوگوں کی تقرریاں بھی رک گئیں اور سفارش اور رشوت اب ختم ہوئی نظر آ رہی کیونکہ اب سارا کام میرٹ پر ہو رہا ہے اوروقت کا بھی تقاضا ہے کہ دور اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قوم اور ملک کی خاطر قومی دھارے میں شامل ہو کر اپنے آنے والی نسلوں کو ایک نیا پاکستان دیں ، قوم اور ملک کے لئے مل کر کچھ کریں تو ہمیں بہت کچھ حاصل ہو گا۔ جس سے قوم کا معیار زندگی بلند ہو گا معیشت مضبوط ہو گی عالمی سطح پر ہمارا وقار ہو گا۔ تا کہ پاکستان اپنے اصل مقام تک جائے۔ آج سے ہم عہد کریں کہ پاکستان میں حکمران کوئی بھی جیت کر آئے تو اس کا ساتھ دیں کیونکہ وہ پاکستان کی عزت ہے وہ عزت اصل میں پوری قوم کی عزت ہوتی ہے آج اگر مسلم لیگ نواز کی حکومت ہے تو ہمیں میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ان کا ساتھ دینا ہو گا تا کہ ملکی سطح پر ہم ایک ہوں یہی ایکتا ہمیں بلندیوں کی طرف لے کر جائے گی۔ بات ایک بس ایک فرد کی حمایت کی نہیں بات ہے اس کے قومی عزم کی ہے اور یہ عزم ایسا ہے کہ جس سے وزیر اعظم پاکستان پر عزم ہیں کہ ایک دن ضرور ہم پاکستان کو صف اول کے ملکوں میں شامل کریں گے۔ قوم ملک کی طاقت ہوتی ہے اور ملک قوم کی شان ہم اس نشان کو اور بڑھائیں گے ۔