• news

پاکستان میں موجود دہشت گردوں سے خطرہ ہے، افغان چیف ایگزیکٹو کا الزام

کابل(اے این این+ نوائے وقت+رپورٹ) افغانستان کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹرعبداللہ عبداللہ نے پاکستان میں دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانوں کی موجودگی کا روایتی الزام دہراتے ہوئے کہا ملک سے باہر موجود دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں۔ نیٹو کے کمانڈر جنرل سالویٹر فرینا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے الزام لگایا افغان عوام کو پاکستان میں موجود دہشت گردوں سے خطرہ ہے ،ڈیورنڈ لائن کی دوسری جانب دہشت گردوں کے محفوظ ٹھکانے ختم کرنا ہونگے۔ افغان فورسز کی مدد کرنے پر عالمی برادری خصوصاً نیٹو کے رکن ملکوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ افغان فورسز کو اب بھی مزید تربیت اور اسلحے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں افغان سیکورٹی فورسز میں اصلاحات، افغان پاکستان تعلقات اور پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافے کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دریں اثناءیورپی پارلیمنٹ کے وفد سے ملاقات کے دوران افغان چیف ایگزیکٹو نے کہاکہ طالبان کے ساتھ امن ممکن ہے لیکن پہلے ان کے محفوظ ٹھکانے ضرور ختم کرنا ہونگے۔ امن مذاکرات اور طالبان سے مفاہمت میں پیشرفت ہوئی ہے۔
الزام

ای پیپر-دی نیشن