• news

نوشہرہ ،خاتون کے ہاں بیک وقت 4 بچوں کی پیدائش

نوشہرہ(آئی این پی) خاتون نے بیک وقت چار بچوں کو جنم دیا ہے، ڈاکٹروں نے ماں اور بچوں کی صحت درست قرار دیتے ہوئے انہیں گھر روانہ کردیا۔ گائنا کالوجسٹ لیڈی ڈاکٹر سرجن نائلہ منور کے مطابق چاروں بچے میجر آپریشن سے پیدا ہوئے چاروں بچوں کا وزن بھی پورا ہے اور بچوں اور والدہ صحتمند ہے۔ بچوں کی پیدائش پر خاندان میں زبردست خوشیاں منائی گئی۔ نوشہرہ کے علاقے پیر سباق کے رہائشی شاہد علی کے ہاں نوشہرہ کینٹ کے نجی ہسپتال میں گزشتہ روز چار بچوں کی پیدائش ہوئی نومولود بچوں میں تین لڑکے اور ایک لڑکی شامل ہیں۔ واضح رہے شاہد علی پہلے ہی ایک بچے اور بچی کے والد ہیں۔ زچہ و بچہ کو چوبیس گھنٹے تک انتہائی نگہداشت کے بعد ہسپتال سے فارغ کردیا۔
4 بچے

ای پیپر-دی نیشن