• news

سندھ ہائیکورٹ ‘میڈیا ہاو¿سز پر حملے اور اشتعال انگیز تقریر کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت 27 فروری تک ملتوی

کراچی (آئی این پی)سندھ ہائی کورٹ میں میڈیا ہاو¿سز پر حملے اور اشتعال انگیز تقریر کا مقدمہ میں دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر جمعرات کوسماعت ہوئی،عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم پیشی پر برہمی کا اظہار کیا،ملزم حسن عالم اور شوکت کی انسداد دہشتگردی عدالت درخواست مسترد کرچکی ہے۔سپیشل پبلک پراسیکیوٹر کی عدم موجودگی پر عدالت نے سوال کیا کہ ساجد محبوب کہاں ہیں،پبلک پراسیکیوٹر مشتاق جہانگیر نے جواب دیا کہ انہیں کمر کی تکلیف ہے،سوال کیا کہ وہ کس ہسپتال میں داخل ہیں، بتایا گیا کہ رینجرز کے ہسپتال میں داخل ہیں،عدالت نے سماعت 27 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ سماعت پر اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر پیش نہیں ہوئے تو 50 ہزار جرمانہ عائد کریں گے۔
سماعت ملتوی

ای پیپر-دی نیشن