سٹاک مارکیٹ : 80 پوائنٹس کی تیزی کے باوجود متعدد شیئرز کی قیمتیں گر گئیں‘ سرمائے میں اضافہ
کراچی(مارکیٹ رپورٹر)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کے روز اتار چڑھاﺅ کے بعد تیزی پرانڈیکس 80.61 پوائنٹس اضافہ پر 48900‘ 49000 کی 2بالائی حدود عبور ہوکر 49062.26 کی ریکارڈ حد پربند رہا۔ابتدائی اوقات میں کمیونیکیشن‘ گیس سیکٹرز کی خریداری کے اچھے اثرات پر100 انڈیکس 101.23 پوائنٹس اضافہ پر49163.49تجاوز کرچکا تھا۔ سرمایہ کاروں نے سوئی سدرن گیس‘ سوئی نارد رن گیس‘ ٹی آر جی پاک سمیت بیشتر حصص منافع کے حصول میں کم داموں خریدوفروخت کرکے اسے اگلے روز کی اچھی اطلاعات پر حاصل کرلئے ۔ مارکیٹ میں سرگرم حصص کادائرہ کار 411کمپنیوں تک رہا جس میں 179کمپنیوں میں اضافہ‘ 215کمپنیوں میں کمی اور17کمپنیوں میں استحکام رہا۔ مجموعی مارکیٹ کیپٹل 96کھرب 99 ارب 31کروڑ 16لاکھ 29ہزار399 روپے سے بڑھ کر97 کھرب 5ارب ایک کروڑ 51لاکھ 31ہزار 193روپے ہوگئی۔گزشتہ بدھ کے مقابلے میں کاروباری سرگرمی 11کروڑ 37لاکھ 36ہزار420 حصص سے کم رہی اور مجموعی سودو ں میں 26کروڑ 61 لاکھ 65ہزار460 حصص کے کاروبار میں کمی ریکارڈ کی گئی۔