• news

بہاولپور میں سولر پراجیکٹ کا ٹھیکہ ترک کمپنی کو دینے کےخلاف درخواست پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ سے جواب طلب

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہورہائیکورٹ نے بہاولپور میں سولر پراجیکٹ کا ٹھیکہ ترکی سے تعلق رکھنے والی کمپنی کو دینے کے خلاف دائر درخواست پر پنجاب پاور ڈویلپمنٹ بورڈ سے 3مارچ کو جواب طلب کرلیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹرجسٹس سید منصورعلی شاہ نے درخواست گزار شہری عمران ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی ۔ جس میں بہاولپور میں سولر پرواجیکٹ کا ٹھیکہ ترکی کمپنی کو دینے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا ہے، عدالتی سماعت کے موقع پر درخواست گزار وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ ترکی کمپنی کو ٹھیکہ دینا نیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہےاور یہ ٹھیکہ دیتے ہوئے قانونی تقاضے پورے نہیں کئے گئے. درخواست میں استدعا کی گئی کہ بہاولپور میں سولر پراجیکٹ کا ٹھیکہ ترکی کمپنی کو دینے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

ای پیپر-دی نیشن