• news

ہائیکورٹ نے واپڈا کے 100 سے زائد ملازمین کی پیپکو میں منتقلی روک دی، نوٹیفکیشن معطل

لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ نے واپڈا کے 100 سے زائد ملازمین کی پیپکو میں منتقلی کے خلاف دائر درخواست پر عبوری حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے ملازمین کی منتقلی کا نوٹیفیکیشن پر معطل کر دیا۔ فاضل عدالت نے اشرف اور دیگر کی درخواست پر کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ محکمہ واپڈا میں بھرتی ہوئے اور واپڈا میں ملازمت کر رہے ہیں ۔حکام ان کو زبردستی پپیکو میں ٹرانسفر کرنا چاہتی ہے۔ لہذا فاضل عدالت اس اقدام کو کالعدم قرار دے۔فاضل عدالت نے سیکرٹری واپڈا سے یکم مارچ تک جواب طلب کر لیا۔

ای پیپر-دی نیشن