• news

ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے خلاف درخواست پر حکومت کو جواب داخل کرنے کا ایک اور موقع

لاہور(وقائع نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے ساہیوال میں کوئلے سے چلنے والے بجلی گھر کی تعمیر کے خلاف دائردرخواست پر حکومت پنجاب کو جواب داخل کرنے کا ایک اور موقع دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار کے وکیل اظہر صدیق نے عدالت کو بتایا کہ پنجاب پاکستان کا زرخیز ترین صوبہ ہے ملک میں وافر پانی موجود ہونے کے باوجود ہائیڈرو انرجی کے منصوبے بنانے کی بجائے کوئلے سے چلنے والے منصوبے لگا کر حکومت زرعی اراضی کو تباہ کر رہی ہے۔کول پراجیکٹ کی مشینری چین سے منگوا کر صرف چین کو مالی فوائد دئیے جارہے ہیں اور کک بیکس حاصل کئے جا رہے ہیں۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے حکومتی جواب داخل کرنے کے لئے عدالت سے مزید مہلت کی استدعا کی۔

ای پیپر-دی نیشن