• news

این ایس جی‘ مسعود اظہر کے معاملات پر بھارت سے اختلافات برقرار‘ پاک فوج کے آپریشن ردالفساد کی بھرپور حمایت کرتے ہیں: چین

بیجنگ (اے پی پی+ آئی این پی) چین نے حکومت پاکستان کی طرف سے دہشت گردوں کی باقیات کے خاتمے کیلئے شروع کئے گئے آپریشن ”ردالفساد“ کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گینگ شوانگ نے پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ انکا ملک پاکستان میں دہشت گردی کے خاتمے، عوام کے تحفظ اور امن و استحکام کیلئے ضروری اقدامات کا ادراک رکھتا ہے اور ان کی حمایت کرتا ہے۔ پاکستان نے حالیہ برسوں کے دوران دہشت گردی کے خاتمہ کیلئے موثر اقدامات کئے اور اس حوالے سے قابل قدر پیش رفت کی ہے۔ ترجمان نے پاکستان میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ترجمان نے اس توقع کا اظہار کیا کہ پاکستان کی حکومت، فوج اور عوام مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت aکے ساتھ سٹرٹیجک مذاکرات اہمیت کے حامل ہیں، دور رس نتائج کے حامل معاہدے کے قریب پہنچ چکے ہیں،نیوکلیئر سپلائرز گروپ (این ایس جی) میں بھارت کی شمولیت اور کالعدم جیش محمد کے سربراہ مسعود اظہر پر اقوام متحدہ (یو این) میں پابندی پر اختلافات بھی برقرار ہیں۔
چین

ای پیپر-دی نیشن