• news

1بجوات سیکٹر :غلطی سے سرحد عبور کرنیوالی خاتون بھارتی فائرنگ سے شہید

سیالکوٹ (نامہ نگار ) ورکنگ باﺅنڈری لائن کے بجوات سیکٹر پر آرمی کے ریٹائرڈ اہلکا رکی بیوی غلطی سے زیرولائن سے آگے چلی گئی جسے بھارتی سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔ بھارتی سکیورٹی فورسز نعش کو اٹھا کر لے گئے۔فلیگ میٹنگ کے بعدبھارتی سکیورٹی فورسز نے نعش واپس کردی گئی۔ نعش گھر پہنچتے ہی کہرام مچ گیا ہے ۔ پاکستانی دیہات دیاورا کے پاکستان آرمی کے ریٹائرڈ اہلکار عبدالرشید کی اہلیہ 45 سالہ رشیدہ بی بی غلطی سے چناب رینجرز کی باباشاہ جمال پوسٹ کے قریب ورکنگ باﺅنڈری لائن عبور کرگئی تھی۔مرنے والی رشیدہ بی بی کے دو جوان بیٹے ہیں جو بیمار ہیں جبکہ خاتون کا ذہنی توازن خراب تھا۔

ای پیپر-دی نیشن