کانپور ٹرین حادثہ ”سرحد پار“ بیٹھے عناصر کی سازش تھا، مودی سٹھیا گیا
لکھنو¿ (اے ایف پی) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کانپور ٹرین حادثہ سرحد پار بیٹھے عناصر کی سازش کا نتیجہ تھا، وہ اترپردیش کے نیپال کی سرحد پر واقع ضلع گونڈا میں انتخابی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔ اے ایف پی کے مطابق مودی کا اشارہ ہمسایہ ملک پاکستان کی طرف تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر گونڈا سے منتخب نمائندے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انتظامیہ کی مدد کرتے تو آج یہ علاقہ محفوظ ہوتا۔ انہوں نے مقامی لوگوں سے کہا کہ اگر وہ اپنے علاقے کو مکمل محفوظ بنانا چاہتے ہیں تو محب وطن لوگوں یعنی بی جے پی کو 100 فی صد مینڈیٹ دیں اور سماجوادی پارٹی کانگرس بہوجن سماج پارٹی کو سیاست سے باہر کردیں۔ واضح کہ کانپور میں گزشتہ برس ٹرین حادثے میں 150 مسافر جاں بحق ہوگئے تھے۔ پولیس نے نیپال کے رہائشی ”آئی ایس آئی“ کے مبینہ ایجنٹ شمس الہدیٰ کو ماسٹر مائنڈ قرار دے کر گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔