الیکشن کمشن میں ریفرنس اسلام آباد ہائیکورٹ سے عمران کی لارجر بنچ بنانے کیلئے درخواست مسترد
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی الیکشن کمشن میں زیر التوا ریفرنس کے خلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عمران خان کی جانب سے معاملے پر لارجر بنچ بنانے کی درخواست مسترد کر دی گئی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس انور کاسی نے درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے کہا ہے کہ معاملے پر لارجر بنچ بنانے کی ضرورت نہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ میرے خیال میں بھی لارجر بنچ کی ضرورت نہیں ہے۔عمران خان کے وکیل ڈاکٹر بابر اعوان نے لارجر بنچ تشکیل دینے سے متعلق درخواست دے رکھی تھی جس میں موقف اپنا رکھا تھا کہ قانون کے مطابق آئینی مسئلہ ہو تو لارجر بنچ تشکیل دیا جانا چاہیے جس پر ڈپٹی اٹارنی جنرل فضل الرحمن نے موقف اپنایا تھا کہ لارجر بنچ کی ضرورت نہیں ہے۔