ہم آہنگی کیلئے تمام سیاسی قوتوں سے رابطہ کر رہا ہوں:گورنر سندھ
کراچی (این این آئی)گورنر سندھ محمد زبیر سے پا ک سرزمین پارٹی کے رہنما رضا ہارون کی قیادت میں تین رکنی وفد نے گورنر ہاﺅس میںملاقات کی۔ وفد میں وسیم آفتاب اور آصف حسنین بھی شامل تھے۔ ملاقات میں مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ صوبہ میں قیام امن ، ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاکرنے کیلئے صوبہ کی تمام سیاسی قوتوںرابطہ کررہا ہوں تاکہ صوبہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جاسکیں ، صوبہ کی ترقی و خوشحالی کیلئے ہم سب کو ملکر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت گورنر سندھ میری پوری کوشش ہے کہ وفاق اور صوبہ مل کر عوام کی بھرپور خدمت کریں۔ وفد نے گورنر کو صوبہ اور کراچی کے وسیع تر مفاد میں مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
گورنر سندھ