• news

کراچی سے سیانے چور میت بس لے اڑے

کراچی (کرائم رپورٹر) کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے میت بس چوری ہو گئی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لیاقت تھانہ سپرمارکیٹ کے علاقے سے جمعہ کی صبح چھ بجے کے قریب نامعلوم افراد نجی امدادی ٹرسٹ فاﺅنڈیشن کی میت بس چوری کرکے لے گئے جس کی ابتدائی رپورٹ تھانہ سپر مارکیٹ میں درج کروائی گئی۔پولیس نے بس چوری کی اطلاع پر وائرلیس پر پیغام چلاتے ہوئے بس کی تلاش شروع کردی ہے۔ تاہم بعدازاں جمعہ کی شام بس سائٹ کے علاقے سے مل گئی۔
میت بس

ای پیپر-دی نیشن