• news

گوجرانوالہ: خرچہ مانگنے پر شوہر کا ماں سے ملکر بیوی پر وحشیانہ تشدد سر کے بال مونڈ کر گھر سے نکال دیا

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) خرچہ مانگنے پر ساس اور خاوند کا خاتون پر وحشیانہ تشدد، سر کے بال مونڈھ کر گھر سے نکال دیا، پولیس نے ماں بیٹے کو حراست میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔ ابدال کے رہائشی عثمان کی شادی دو سال قبل عاصمہ کے ساتھ ہو ئی جو دو بچوں کی ماں ہے، میاں بیوی میں اکثر خرچہ نہ دینے پر جھگڑا ہوتا تھا۔ عاصمہ کے مطابق اسے شوہر عثمان اکثر خرچے کے تنازعہ پر تشدد کا نشانہ بناتا تھا آج بھی دونوں میں خرچہ مانگنے پر جھگڑا ہوا تو اس نے اپنی ماں سے ملکر اس پر تشدد کرنے کے بعد سر کے بال مونڈھ دئیے اور بچے چھین کر گھر سے باہر نکال دیا۔
بیوی/ تشدد

ای پیپر-دی نیشن