• news

قلعہ دیدار سنگھ: دو ٹرک ٹکرا گئے، شراب کی سینکڑوں بوتلیں سڑک پر بکھر گئیں

قلعہ دیدار سنگھ (نامہ نگار) شراب کی بوتلوں سے بھرا ٹرک مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے بعد حافظ آباد روڈ پر شراب کی بوتلیں بکھر گئیں۔ سینکڑوں بوتلیں ٹوٹنے سے سڑک پر شراب بکھر گئی۔ تفصیل کے مطابق قلعہ دیدار سنگھ کے نواحی علاقے کوٹ لدھا حافظ آباد روڈ پر شراب کی بوتلوں سے بھرا ٹرک جو فیصل آباد جارہا تھا بجری والے ٹرک سے جا ٹکرایا جس کے بعد دونوں ٹرک سڑک پر الٹ گئے ایک ٹرک میں رکھی شراب کی 5 ہزار بوتلیں سڑک پر بکھر گئیں۔ اوباش افراد موقع کو غنیمت جان کر زخمیوں کی مدد کرنے کی بجائے شراب کی بوتلیں سمیٹنے میں مصروف ہوگئے۔ لوگوں نے پولیس کو اطلا ع دی جس کے بعد اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر غیر قانونی شراب اور ٹرک کو قبضے میں لے لیا۔ حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
ٹرک / شراب

ای پیپر-دی نیشن