• news

لاہور: 45 لاکھ سے زائد کی وارداتیں‘ ننکانہ میں ڈاکوﺅں نے نوجوان کو قتل کر دیا

لاہور+ فیروزوالا + ننکانہ صاحب (نامہ نگار+ نمائندگان) ڈاکوﺅں اور چوروں نے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹرسائیکلےں اور دےگر سامان لوٹ لیا۔ جوہر ٹاﺅن میں عابد اور اس کے بھائی سے 14 لاکھ، شفےق آباد مےں فلک شےر کے گھر سے 7 لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دےگر سامان، ستوکتلہ میں افتخار سے 5 لاکھ 42 ہزار‘ سبزہ زار میں ارحم اور اس کی فیملی سے4 لاکھ مالیت کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، رائے ونڈ میں اسماعیل سے 3 لاکھ 60ہزار، کوٹ لکھپت میں شکور سے ڈےڑھ لاکھ، مغلپورہ میں نسیم سے ایک لاکھ 13ہزار اور موبائل فون، باغبانپورہ بس سٹاپ کے قریب ڈاکٹر منظور کے کلینک سے 45ہزار،گلبرگ میں عثمان سے 35 ہزار اور موبائل فون، ملت پارک مےں علی احمد سے24 ہزار اور موبائل فون،گجر پورہ مےں مبےن سے 12ہزار اور موبائل فون لوٹ لےا۔ چوروں نے نواب ٹاﺅن میں زبیر کے گھر سے 8 لاکھ مالےت کی نقدی، طلائی زیورات اور دےگر سامان چوری کرلےا۔ چوروں نے چوہنگ سے متین،گارڈن، ٹاﺅن سے آصف، ڈےفنس سے مدبر کی گاڑیاں جبکہ شالیمار سے کاشف،گلشن اقبال سے عثمان، ساندہ سے رضا، نواں کوٹ سے شاہد، سبزہ زار سے عابد،گرین ٹاﺅن سے سمیع‘ سٹی رائیونڈ سے یوسف، نواب ٹاﺅن سے ابن حسن، ٹاو¿ن شپ سے ممتاز کی موٹرسائیکلیں چوری کر لیں۔کوٹ عبدالمالک میں ڈاکوﺅں نے عمرہ کیلئے جانے والے افراد کی ویگن کو روک کر نقدی‘ زیورات جبکہ مزمل اور بشیر کو روک کر موٹرسائیکلیں اور نقدی چھین لی۔ چوروں نے اشرف کی دکان کے تالے توڑ کر ہزاروں روپے کے کپڑے‘ دیگر سامان جبکہ محمد نواز ڈرائیور سے موبائل و دیگر سامان چھین لیا۔ ننکانہ صاحب میں ڈاکوﺅں نے موٹرسائیکل نہ روکنے پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ نواحی گاﺅں نڑانوالہ کا مشتاق احمد موٹرسائیکل پر گاﺅں موڑکھنڈا سے واپس اپنے گھر جا رہا تھا کہ راستہ میں بھٹہ ذوالفقار پڈھیار کے قریب ڈاکوﺅں نے مشتاق کو رکنے کا اشارہ کیا مگر اس نے موٹرسائیکل نہ روکی اور فرار ہونے کی کوشش کی تو ڈاکوﺅں نے فائرنگ کر دی۔ گولی لگنے سے مشتاق احمد شدید زخمی ہو گیا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔شاہ کوٹ جھمرہ روڈپر گزشتہ رات4نامعلوم ڈاکوو¿ں نے ناکہ لگا کر 15راہگیروں سے 92ہزار نقدی اور 9موبائل فون چھین لیے ڈاکو تین گھنٹے تک راہ گیروں کو باندھ کر کھیتوں میں بٹھاتے رہے۔
ڈاکے/ قتل

ای پیپر-دی نیشن