وزیر داخلہ کی سرحد بند ہونے کے باعث پھنسے افغانیوں کے ویزا میں توسیع کی ہدایت
لنڈی کوتل/ اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ صباح نیوز) پاک افغان بارڈر طورخم گےٹ آٹھوےں روز بھی آمدورفت کے لئے بند رہا، ٹرانسپورٹروں اور تاجروں کے مطابق ان کا کروڑوں کا نقصان جاری ہے اس کے علاوہ لنڈی کوتل بازار مےں پھنسے ہوئے مسافروں کے پاس اخراجات کے لئے پےسے ختم ہوگئے ہےں اور مزید ےہ کہ ان تمام مسافروں کے پاس قانونی سفری دستاوےزات بھی موجود ہےں ان مےں بےمار، بچے، خواتےن اور معمر حضرات بھی شامل ہےں۔ اس کے علاوہ ہزاروں پاکستانی ڈرائےورز، مزدور اور دکاندار بے روزگار ہو چکے ہےں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے پاک افغان سرحد کی بندش کے باعث پاکستان میں موجود افغانوں کی مشکلات کا نوٹس لے لیا۔ ترجمان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے متعلقہ حکام کو افغان شہریوں کے ویزے سے متعلقہ مسائل فوری طور پر حل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیر داخلہ نے سرحد بند ہونے کے باعث پاکستان میں پھنسے ہوئے افغان شہریوں کے ویزا کی مدت بڑھانے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ اس اقدام کا مقصد افغان شہریوں کی مشکلات دور کرنا اور قانونی طریقے سے پاکستان آنے والوں کو سہولت پہنچانا ہے۔
طورخم بارڈر