فراریوں نے بہکانے والی قوتوں کو ٹھکرا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دیا: آئی جی ایف سی
نوشکی /راولپنڈی(آئی این پی)آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے کہا ہے کہ نوجوان نسل ملک و قوم کا سرمایہ ہے، پڑھے لکھے نوجوان ہی ملک کی بہتری اور خوشحالی کیلئے موثر کردار ادا کرسکتے ہیں، فراریوں نے تمام بہکانے والی قوتوں کو ٹھکرا کر جذبہ حب الوطنی کو فروغ دیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق فرنٹیئر کور بلوچستان کے زیر اہتمام خاران میں پانچ روزہ یوتھ کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ فائنل تقریب میں آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
آئی جی ایف سی