• news

شارجہ: فٹ بال میچ کے دوران ساتھی کھلاڑی کو قتل کرنیوالے پاکستانی نوجوان کو سزائے موت، اپیل کرینگے: والد

شارجہ (صباح نیوز) شارجہ کی کریمنل کورٹ نے پاکستانی نوجوان کو فٹ بال میچ کے دوران اپنے ساتھی کھلاڑی کو قتل کرنے پر سزائے موت سنا دی۔ عدالت میں نوجوان کی سزا سننے پر باپ صدمے میں آگیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان نے ایک دوستانہ میچ کے دوران کسی بات پر جھگڑا ہونے پر ساتھی کھلاڑی کو چھریوں کے وار کر کے قتل کر دیا تھا۔ عدالت نے جب نوجوان کو سزائے موت سنائی تو عدالت میں موجود نوجوان کا والد صدمے میں آ گیا۔ ہوش میں آنے پر پاکستانی شہری کے والد نے کہا کہ وہ اس فیصلے کے خلاف اپیل کریں گے۔ والد کا کہنا تھا کہ میرے بیٹے نے جان بوجھ کر قتل نہیں کیا، یہ بس جھگڑے کے دوران اچانک ہوا ہے، بیٹے نے جب یہ جھگڑا کیا تھا اس وقت اس کی عمر انتہائی کم تھی جس کی بنا پر اسے اتنی بڑی سزا نہیں ہو سکتی۔
کھلاڑی قتل

ای پیپر-دی نیشن