• news

17 ہزار سکولوں میں سولر پینل لگانے کے پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب سے ہو گا: شہباز شریف

لاہور (خصوصی رپورٹر) وزیراعلیٰ شہباز شریف کی زیرصدارت اجلاس میں صوبے میں فروغ تعلیم کیلئے مختلف اقدامات پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ ”خادم پنجاب سکولز پروگرام“ کے تحت سکولوں میں اضافی کمروں کی تعمیر، سکولوں میں سولر پینلز لگانے اور طالبات کو وظائف کی فراہمی کے پروگراموں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے پہلے مرحلے میں جنوبی پنجاب کے سکولوں میں سولر پینلز لگانے اور پنجاب ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے تحت نیوسکولز پروگرام میں توسیع کی منظوری دی۔ شہباز شریف نے کہا کہ پنجاب کے 17 ہزار سکولوں میں سولر پینلز لگائے جائیں گے اور اس پروگرام کا آغاز جنوبی پنجاب کے سکولوں سے کیا جا رہا ہے۔ دور دراز علاقوں کے سکولوں میں سولر پینلز کی تنصیب کا پروگرام بہت اہمیت کا حامل ہے، اسے فاسٹ ٹریک پر آگے بڑھایا جائے اور اس ضمن میں قائم کردہ سٹیئرنگ کمیٹی کا ہر 15 روز بعد اجلاس ہوگا جس کی صدارت میں خود کروں گا۔ وزےراعلیٰ کی زےرصدارت صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری اور مناواں مےں 100 بستروں پر مشتمل ہسپتال کے منصوبے پر پےشرفت کا جائزہ لےا گےا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ صحت عامہ کی سہولتوں کی بہتری ہماری پہلی ترجےح ہے اور اس ضمن مےں اقدامات اور نتےجہ خےز کاوشےں رنگ لا رہی ہےں۔ عوام کو جدےد اورمعےاری طبی سہولتوں کی فراہمی کے منصوبوں کو تےزرفتاری سے آگے بڑھاےا جا رہا ہے۔ پنجاب حکومت کے اربوں روپے کے فلاحی پروگراموں سے صوبے کے عوام کی بڑی تعداد مستفید ہو رہی ہے اور ترقی کے ثمرات عوام تک پہنچ رہے ہیں۔ صوبے بھر میں مکمل ہونے والے میگا پراجیکٹس سے عوام کو ریلیف مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ( ن) کے ترقیاتی منصوبے شفافیت، معیار اور برق رفتاری کے شاہکار ہیں۔ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں عوام سے کیا گیا ہر وعدہ پورا کریں گے اوریہ سال وعدوں کی تکمیل کا سال ہے، عوام کی خدمت ہمارا اوڑھنا بچھونا ہے اور خدمت کا سفر جاری رہے گا۔ شہباز شریف سے آسٹریا کی سفیر ڈاکٹر بریگیٹا بلہا کی قےادت مےں وفد نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں مےں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خےال کیا گیا۔ آسٹرےا کے وفد نے پنجاب مےں ہائےڈور پاور پراجےکٹس خصوصاً سمال ہائےڈرو منصوبوں اور کوڑا کرکٹ سے بجلی پےدا کرنے کے منصوبوں مےں تعاون بڑھانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔ شہباز شریف سے جرمن کمپنی لے مائر انٹرنیشنل کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر برنیڈمیزگر بھی ملے۔ توانائی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

ای پیپر-دی نیشن