• news

کرپٹ حکمرانوں کو جلد انجام تک پہنچائیں گے: کاشف اسماعیل

رائے ونڈ (نامہ نگار) کرپٹ حکمرانوں کو جلد انجام تک پہنچائیں گے ،پانامہ پیپرز نے شریف برادران کا حقیقی کردار بے نقاب کردیا ہے ،سب کا بلا تفریق احتساب ملک و قوم کے بہترین مفاد میں ہے ،ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف ضلع لاہور کے نائب صدر چودھری کاشف اسماعیل نمبردار نے دفتر تحریک انصاف رائے ونڈمحمد علی چوک پر میڈیا سے گفتگو میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت کی آڑ میں بادشاہت چل رہی ہے ،شریف خاندان اور اشرافیہ ملک کر عوام کا خون چوس رہے ہیں ،نااہل ، سفاک اور بے رحم حکمران عوام کے جان و مال کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوگئے۔نواز شریف کے پاس دہشت گردی سے نمٹنے کا کوئی پلان موجود نہیں۔پنجاب میں سکیورٹی کے سخت انتظامات نہ کرنا وزیر اعلیٰ کی نااہلی ہے۔پچھلے کئی سالوں سے جھوٹ ،فریب اور فراڈ کی سیاست کرنے والوں کو ہر صورت تلاشی دینا ہوگی ۔

ای پیپر-دی نیشن