اچھرہ مارکیٹ میں سکیورٹی بیرئیرز ہٹانے پر تاجروں کا احتجاج، بدترین ٹریفک جام
لاہور (سٹاف رپورٹر) تھانہ اچھرہ کے علاقہ میں فیروز پور روڈ پر سکیورٹی بیرئیرز ہٹانے پر تاجروں نے سڑک بند کرکے پولیس کیخلاف احتجاج کیا، ٹائر جلائے جس سے سینکڑوں گاڑیاں ٹریفک جام میں پھنس گئیں۔ اچھرہ مارکیٹ میں لگے سکیورٹی بیریئرز ہٹانے پر تاجروں نے پولیس کیخلاف شدید نعرے بازی کی، احتجاجی مظاہرے کے باعث فیروزپور روڈ سمیت ملحقہ سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگئی اور گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگ گئیں اور شہری گاڑیوں میں محبوس ہوگئے۔ بعدازاں پولیس سے مذاکرات کے بعد مظاہرین نے احتجاج ختم کردیا۔
اچھرہ/ مظاہرہ