• news

مودی، حسینہ واجد کی دوستی کا اثر‘بھارت نے بنگلہ دیشی فوج کو سرحدی سڑکیں استعمال کرنے کی اجازت دے دی

نئی دہلی (نیوز ڈیسک) نریندر مودی اور حسینہ واجد کی دوستی اثر دکھانے لگی۔ بھارت نے بنگلہ دیشی سرحدی فوج کو نقل و حرکت کے لئے دو ریاستوں میزورام اور تری پورہ کی سرحدی سڑکیں استعمال کرنے کی اجازت دے دی۔ واضح رہے کہ میزورام اور تری پورہ کے دشوار گزار پہاڑی علاقوں میں سرحدوں کے قریب بھارتی فورس بی ایس ایف نے 100 کلومیٹر سے زائد طویل سڑکیں تعمیر کر رکھی ہیں۔ ان علاقوں کی سرحدوں پر دوسری طرف پہرہ دینے والے بنگلہ دیشی بارڈر گارڈز کے اہلکاروں کو سڑکیں نہ ہونے سے دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے ابتدائی طور پر بی ڈی ایف کو بھارتی سڑکیں استعمال کرنے کا اجازت نامہ ایک سال کے لئے جاری ہو گا جسے بعد میں توسیع دی جا سکے گی۔
بھارت اجازت

ای پیپر-دی نیشن