قصور: مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے چیئرمین یونین کونسل کنگن پور سمیت 11 جواری گرفتار
قصور (نمائندہ نوائے وقت) تھانہ بی ڈویژن پولیس نے آزاد حیثیت میں الیکشن جیت کر مسلم لیگ (ن) میں شامل ہونے والے یونین کونسل کنگن پور کے چیئرمین اعجاز تانگڑیاں سمیت 11 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے داﺅ پر لگی ہزاروں روپے کی رقم، موبائل فون، 4 موٹرسائیکل اور ایک کار برآمد کر لی۔ اعجاز چیئرمین نے محلہ محمد نگرمیں عرصہ دراز سے جوئے کا اڈا بنا رکھا تھا، گرفتار ہونے والے والوں میں ندیم خالد، عباس، نذیر، منیر، امانت، عاطف، ناصر، لطیف اور پرویز شامل ہیں۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزموں کو حوالات میں بند ر دیا۔
چیئرمین گرفتار