• news

جلاﺅ گھیراﺅ کیس، ذوالفقار مرزا پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

کراچی (صباح نیوز) انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ہنگامہ آرائی کے چار مقدمات میں ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں پر آئندہ سماعت میں فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ عدالت نے مقدمہ کی نقول ملزمان کو فراہم کر دیں۔ ہفتہ کو کراچی کے اے ٹی سی عدالت میں سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف بدین اور کراچی میں ہنگامہ آرائی، جلاﺅ گھیراﺅ کیس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیر داخلہ عدالت میں پیش ہوئے۔
ذوالفقار مرزا

ای پیپر-دی نیشن