• news

پیپلزپارٹی نے سندھ میں اپنے ہی رکن کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین بنادیا

کراچی (سالک مجید) سندھ میں حکمران جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے میثاق جمہوریت کی خلاف ورزیاں کی جارہی ہیں میثاق جمہوریت پر بے نظیر بھٹونے دستخط کرتے ہوئے طے کیا تھا کہ اسمبلیوں میں اپوزیشن لیڈر کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا سربراہ بنایا جائے گا لیکن وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے دور حکومت میں بے نظیر بھٹو کے معاہدے کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اور سندھ اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا چیئرمین اپوزیشن لیڈر کو بنانے کے بجائے پی پی کے اپنے رکن سلیم رضاجلبانی کو بنایا گیا ہے ۔ واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی میں پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کا سربراہ میثاق جمہوریت کے مطابق اپوزیشن لیڈر پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کو بنا رکھا ہے۔

میثاق جمہوریت/ خلاف ورزی

ای پیپر-دی نیشن