• news

پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارت میں اضافہ اولین ترجیح ہے: اعزاز چودھری

کراچی(آن لائن)سیکرٹری خارجہ اور امریکہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر اعزاز چوہدری نے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعلقات میں اضافہ انکی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کا امیج بہتر بنایا جائے گا اور تجارت کے علاوہ توانائی کے شعبہ اور سکےورٹی معاملات میں تعاون بڑھانے کی پوری کوشش کی جائے گی۔ا مریکہ کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر اعزاز چوہدری نے یہ بات ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل کی قیادت مین آنے والے ایک وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی جس میں یو بی جی کے چیئرمین افتخار علی ملک، ایف پی سی سی آئی کے سابق صدر عبدالرﺅف عالم، نائب صدر میاں شوکت مسعود، چیئرمین کو آرڈینیشن ملک سہیل اور دیگر شامل تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دونوں ممالک کی کاروباری برادری کو قریب لائینگے اور پاکستانی مصنوعات کی امریکی منڈی تک رسائی کو آسان بنانے کیلئے ہر ممکن کوششیں کریں گے۔ امریکہ میں پاکستانی سفارتحانے کے کام کو بہتر بنایا جائے گا اور وہاں مقیم پاکستانیوں کی ہر ممکن خدمت کی جائے گی جو ملکی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ اعزاز چوہدری نے کہا کہ امریکہ ایک اہم ملک ہے اور ہمارا بڑا بزنس پارٹنر بھی ہے۔ انہوں نے ایف پی سی سی آئی کے صدر زبیر طفیل سے کہا کہ وہ جون میں کاروباری برادری کا ایک بڑا وفد لے کر امریکہ آئیں تاکہ دو طرفہ تجارت میں اضافہ کی راہیں کھلیں۔
اعزاز چودھری

ای پیپر-دی نیشن