جنرل ڈنفورڈ نے پاکستان کو خطرہ نہیں کہا‘ تعلقات میں اتار چڑھاﺅ آتا رہتا ہے : امریکہ
واشنگٹن(صباح نیوز)امریکی وزارت دفاع نے کہا ہے کہ پاکستان کو امریکہ کے لیے خطرہ نہیں کہا گیا،پاکستان اور امریکہ کے تعلقات لگ بھگ سات دہائیوں پر محیط ہیں اور ان میں اتار چڑھا¶ آتا رہا ہے ۔امریکی وزارت دفاع نے افغان اور پاکستانی میڈیا میں شائع ہونے والی ان خبروں کی تردید کی ہے جن میں امریکہ کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل جوزف ڈنفورڈ کے حوالے سے یہ کہا گیا تھا پاکستان ممکنہ طور پر امریکہ کے لیے خطرہ ہو سکتا ہے۔افغانستان اور پاکستان کے مقامی ذرائع ابلاغ میں یہ خبریں سامنے آئی تھیں جنرل ڈنفورڈ نے یہ بات دو روز قبل امریکہ میں بروکنگ انسٹیٹیوٹ میں ایک تقریب میں کہی جہاں امریکہ کو درپیش بڑے خطرات پر بات کی گئی۔ امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق جنرل ڈنفورڈ کے دفتر نے افغانستان اور پاکستان کے مقامی میڈیا میں نشر ہونے والے ایسی خبروں کو مسترد کیا اور کہا ہے کہ ان میں کوئی حقیقت نہیں۔پاکستان اور افغانستان کے مقامی میڈیا میں سامنے آنے والی خبروں کے مطابق جب جنرل جوزف ڈنفورڈ سے پاکستان اور امریکہ کے پیچیدہ تعلقات کے بارے میں پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا اگر امریکہ کو درپیش پانچ بڑے خطرات میں اضافہ کیا جائے تو چھٹا خطرہ پاکستان ہو سکتا ہے۔
امریکی محکمہ دفاع