ایک ہفتے میں پنجاب اپیکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج طلب، ایکشن پلان آپریشن کا جائزہ لیا جائیگا
لاہور (این این آئی) ایک ہفتے کے دوران صوبائی اپیکس کمیٹی کا دوسرا اجلاس آج ( اتوار) کو طلب کر لیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس میں کور کمانڈر لاہور لیفٹیننٹ جنرل صادق علی سمیت دیگر عسکری اورسول حکام بھی شریک ہوں گے۔ پنجاب میں دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف کارروائیوں کےلئے رینجرز کو اختیارات دئیے جانے کے بعد یہ اہم ترین اجلاس ہے جس میں ان عناصر کیخلاف کارروائیوں کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آپریشن ضرب عضب، آپریشن ردالفساد پر عملدرآمد کا جائزہ لیا جائیگا۔
اجلاس